حکومت ایکسپورٹ اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے: احسن اقبال

حکومت ایکسپورٹ اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے: احسن اقبال

پنجاب کے ضلع ساہیوال کے نواحی گاؤں 90 سکس آر میں  وائس چانسلر نارووال یونیورسٹی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ امریکہ اور ایران کے معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں اس وقت طلاطم برپا ہے جس سے یورپ، سپر پاورز سمیت دیگر ممالک بھی پریشان ہین اور اس طلاطم سے بچنے کی کوشش میں ہیں، کوئی عالمی قانون کوئی عالمی ضابطہ جو پچھلے سو سالوں میں لوگ کہتے تھے پائیدار امن یا پائیدار ملک کیلئے مستحکم نظام کی بنیاد ہے وہ غیر مؤثر ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کے معاملے میں حکومت اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ملکر محتاط انداز میں اس طوفان سے ملکی کشتی کو احتیاط سے بچا کر گزارنے کی کوشش کر رہی ہے، ملک وقوم کو کئی مرتبہ سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کا احساس ہے لیکن ملک میں دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے افغان بارڈر کو بند کیا گیا ہے،کسان اور زرعی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے چائنہ سمیت دیگر ملکوں کیساتھ رابطے میں ہیں۔

اُن کا مزید

کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت آج سے تین سال قبل دیوالیہ ہونے والی تھی، ملکی ترقی اور معیشت کی پائیداری کیلئےحکومت کوشش کر رہی ہے کہ وہ ایکسپورٹ اور ٹیکس نیٹ ورک میں اضافہ کرے۔