بیان نہیں کر سکتی وزیراعلیٰ بھاٹی گیٹ واقعے پر کتنی غمزدہ تھیں: عظمیٰ بخاری

بیان نہیں کر سکتی وزیراعلیٰ بھاٹی گیٹ واقعے پر کتنی غمزدہ تھیں: عظمیٰ بخاری

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کا کہنا تھا کہ بھاٹی گیٹ پر واقعے سے متعلق پہلی اطلاع ریسکیو 1122 نے دی، بچی کے والد کا پولیس سے رابطہ ہوا، پولیس بچی کے والد کو تھانے لے گئی، خاتون کے والد نے بتایا کہ بیٹی کا اپنے شوہرکے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، اس لئے پولیس بچی کے والد کو لے گئی، پولیس کو لگا ہوگا کہ شاید شوہر اس معاملے میں ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس شخص کی بیوی اور بچی گر گئی، اطلاعات ہیں کہ پولیس نے اس کے ساتھ غلط رویہ رکھا، اس پر بھی تحقیقات ہوں گی، جو بھی ملوث پایا گیا اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بہت تکلیف میں ہیں، میں بتا نہیں سکتی وہ کتنے دکھ میں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب ایک ایک لمحے کے واقعے کی رپورٹ لے رہی تھیں، انکوائری کیلئے 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت جلد بلدیاتی انتخابات چاہتی ہے، بلدیاتی انتخابات کیلئے قانون بننے میں وقت لگا، پنجاب میں حلقہ بندیوں میں بھی وقت لگ رہا ہے، حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے۔