صدر عالمی بینک اجے پال سنگھ بانگا 3 فروری کو خوشاب کا دورہ کریں گے

صدر عالمی بینک اجے پال سنگھ بانگا 3 فروری کو خوشاب کا دورہ کریں گے

صدر عالمی بینک کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے اور تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں، ریلوے گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے لیے خصوصی ہیلی پیڈ قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان پہنچ گئے، دس سالہ پارٹنرشپ پر پیشرفت متوقع

صدر عالمی بینک گلی سکھاں والی میں واقع اپنے والدین کے آبائی گھر کا دورہ کریں گے، صدر عالمی بینک تاریخی گردوارہ گرو سنگھ سبھا گلی سکھاں والی کی زیارت بھی کریں گے، آبائی گھر اور ملحقہ گر دوارے کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہے۔

شہر کی تاریخی عمارتوں اور ورثے کو اصل حالت میں بحال کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرلیے گے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں، روٹس اور حساس مقامات پر سخت نگرانی ہو گی۔

کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی نگرانی میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے، صدر عالمی بینک کے دورے کو تاریخی اور اہم قرار دیا جا رہا ہے،ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے مختلف روٹس کا جائزہ لیا۔