جولائی تا دسمبر حکومتی اخراجات 10 ہزار 141 ارب روپے ریکارڈ

جولائی تا دسمبر حکومتی اخراجات 10 ہزار 141 ارب روپے ریکارڈ

دستاویز کے مطابق پہلی سہ ماہی کی نسبت دوسری سہ ماہی میں اخراجات میں 6 ہزار 61 ارب روپے اضافہ ہوا، جولائی سے ستمبر تک بجٹ بیلنس 2 ہزار 119 ارب سے کم ہو کر 541 ارب روپے ریکارڈ ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران پرائمری بیلنس 4 ہزار 105 ارب روپے سرپلس رہا اور حکومتی مجموعی آمدن 10 ہزار 683 ارب روپے رہی ہے۔

دستاویز کے مطابق چھ ماہ میں ٹیکس آمدن 6 ہزار 729 ارب، نان ٹیکس آمدن 3 ہزار 954 ارب روپے رہی، وفاق کی آمدن 6 ہزار 160 ارب روپے صوبائی آمدن 568 ارب روپے رہی۔

وزارت خزانہ کے مطابق 6 ماہ میں سود کی ادائیگیوں پر 3 ہزار 563 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں، رواں مالی سال جولائی سے دسمبر دفاع پر 1 ہزار 44 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق 6 ماہ میں بیرونی ذرائع سے 34 ارب روپے اور مقامی ذرائع سے 575 ارب قرض لیا گیا، 504 ارب پنشن، سول حکومتی اخراجات 380 ارب، 462 ارب روپے سبسڈی دی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق 822 ارب پی ڈی ایل، 8.8 ارب سی پی پی لیوی اور 25 کاربن لیوی اکٹھی ہوئی، مرکزی بینک نے جولائی سے دسمبر تک حکومت کو 2 ہزار 428 ارب روپے منافع دیا۔

دستاویز کے مطابق صوبوں کو مجموعی طور پر رواں مالی سال کے دوران 3 ہزار 616 ارب روپے جاری کیے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پنجاب کو 1 ہزار 796 ارب، سندھ کو 901 ارب روپے این ایف سی کے تحت ملے، خیبرپختونخوا کو 586 ارب، بلوچستان کو 322 ارب روپے این ایف سی کے تحت ملے۔