ورلڈ ہیلتھ ایکسپو: پاکستان کی جدید طبی مصنوعات عالمی توجہ کا مرکز

ورلڈ ہیلتھ ایکسپو: پاکستان کی جدید طبی مصنوعات عالمی توجہ کا مرکز

افتتاحی تقریب میں پاکستان قونصل خانے دبئی کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر علی زیب خان اور پریس کونسلر محمد صالح سمیت مختلف پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ نمائش میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی طبی صنعتی صلاحیت اور عالمی معیار کی مصنوعات کو بھرپور انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر علی زیب خان نے کہا کہ پاکستان کے سرجیکل آلات، طبی سامان اور ادویات عالمی منڈی میں معیار اور مسابقت کے اعتبار سے اپنی مضبوط شناخت رکھتے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کے ذریعے پاکستانی مصنوعات کو خطے اور دنیا بھر کی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس نمائش میں شرکت سے نہ صرف پاکستان کی طبی برآمدات کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو بھی نئی تقویت ملنے کی توقع ہے، جس سے مستقبل میں صحت کے شعبے میں مزید شراکت داری کے امکانات روشن ہو رہے ہیں۔