خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیا بڑھیں، بازاروں میں مہنگائی کا طوفان آگیا۔
لاہور کے پرچون بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا گیا، سبزیاں اور موسمی پھل سرکاری ریٹ لسٹوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہونے لگے، پوش علاقوں اور گلی محلوں کی قیمتوں میں واضح فرق دیکھا جا رہا ہے۔
پیاز 90، ٹماٹر 120 ، لہسن 680 ،ادرک 460، لیموں چائنہ 120، سبزمرچ 200 روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے، موسمی سبزیوں میں ساگ 80، ٹینڈیاں 80، آلو کچا چھلکا 40، کھیرا 70، پالک 60، بند گوبھی، 80، پھول گوبھی 70،شلجم 50 روپے کلو تک دستیاب ہیں۔
بینگن 160 ،بھنڈی 350 ،شملہ مرچ 200 ،مٹر 60، مولی 40، مونگرے 180، گاجردیسی 50، گھیا کدو 160، میتھی 80 روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔
رمضان المبارک قریب آتے ہی پھلوں کی قیمتیں بھی کئی گنا تک بڑھا دی گئی ہیں، کیلا درجہ اول 250 روپے فی درجن، کینو 420 روپے درجن تک دستیاب ہے، سیب کالا کولو پہاڑی 575، سیب کالا کولو میدانی 370، امرود 200، بیر180، پیپتا 560، انار قندھاری 850 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہری کہتے ہیں جب بھی پٹرول یا ڈیزل مہنگا ہوتا ہے سبزیوں اور پھلوں سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتیں فوری بڑھادی جاتی ہیں۔