تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) ایک روز کی تیزی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ دوبارہ منفی زون میں چلی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے، 6500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 647 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں 5702 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 853 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک ایکسچینج کے اوقاتِ کار
دوسری جانب رمضان المبارک میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے دفتری اوقاتِ کار جاری کر دیئے گئے۔
سٹاک مارکیٹ کے رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے، سٹاک ایکسچینج میں جمعے کو دفتری اوقات 9 بجے صبح سے 2 بجے دوپہر تک ہوں گے۔