تجارت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔
برطانوی برنٹ خام آئل 5 ڈالر کے اضافے سے 90.77 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا اور 88.34 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حملوں کی نئی لہر کے بعد توانائی مارکیٹس میں شدید بے چینی ہے، تیل کی قیمتوں میں 2020 کے بعد ایک ہفتے ہیں سب سے تیز اضافہ دیکھا گیا۔