عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ

لندن برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل 106 ڈالر تک پہنچ گیا۔

اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں ڈھائی فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین نے خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق آئل انڈسٹری نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏توانائی کا بحران مزید بگڑنے کا امکان ہے، تیل کمپنیوں کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب توانائی بحران مزید شدید ہو سکتا ہے، آبنائے ہرمز کی بندش عالمی تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے ٹرمپ کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش ہے، جاپان نے بھی آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔