محمد اورنگزیب کی سربراہ سعودی فنڈ سے ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

محمد اورنگزیب کی سربراہ سعودی فنڈ سے ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کے لئے سعودی فنڈ برائے ترقی کی مسلسل معاونت پر اظہارِ تشکر کیا اور مستقبل میں ترقیاتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے سعودی عرب کے وزیر خزانہ کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی،اس کے عالمی توانائی سلامتی پر اثرات اور ممکنہ معاشی نتائج پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے اس تنازع کے جلد اور پرامن حل کی امید ظاہر کرتے ہوئے خطے میں استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی تعاون بڑھانے اور ترقیاتی منصوبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔