اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ کو فون، لبنان پر بمباری پر اظہارِ تشویش

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ کو فون، لبنان پر بمباری پر اظہارِ تشویش

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ نے خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنمائوں نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش ظاہر کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے جنگ بندی کا مکمل احترام اور عملدرآمد پر زور دیا، دونوں رہنمائوں نے خطہ میں امن اور استحکام برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم نے پائیدار امن کے لیے سعودی عرب کی حمایت کو سراہا، دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطہ رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔