اسحاق ڈار کا بحرینی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسحاق ڈار کا بحرینی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا، اسحاق ڈار نے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اسحاق ڈار نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے پاکستان چین کے پانچ نکاتی اقدام پر بھی روشنی ڈالی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہونے والی پیش رفت، پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔