تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 116 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 851 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 85 ہزار 372 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 31 ارب 67 کروڑ 68 ہزار 197 روپے مالیت کے 31 کروڑ 47 لاکھ 8 ہزار 582 شیئرز کا لین دین ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار 520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔