تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں تین پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 77 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔