خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے شرح سود برقرار رکھنے کا سٹیٹ بینک کا فیصلہ مسترد کردیا۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کاروباری برادری کی توقعات کے مطابق نہیں، شرح سود میں فوری کمی کی جائے، بلند شرح سود سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، بلند شرح سود پیداواری لاگت میں اضافے اور کاروباری مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
انہوں نے کہا کہ حکومت اور سٹیٹ بینک معاشی ترقی کیلئے شرح سود میں نمایاں کمی کا فیصلہ کریں، شرح سود میں کمی سے نجی شعبے کو سستے قرضوں کی سہولت اور روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ کاروباری برادری کو معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ کم شرح سود کی بھی ضرورت ہے، ملک میں کاروبار اور معاشی نمو تیز کرنے کے لیے شرح سود میں کمی ناگزیر ہے۔