تاجر دوست آسان ٹیکس سکیم، رجسٹریشن کیلئے ایف بی آر کو اہداف مقرر

تاجر دوست آسان ٹیکس سکیم، رجسٹریشن کیلئے ایف بی آر کو اہداف مقرر

تمام بڑے شہروں میں فیلڈ آفسز کو تاجروں کی رجسٹریشن کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر فیلڈ آفسز تمام بڑے شہروں میں سنٹر قائم کرکے تاجروں کی رجسٹریشن کریں گے، جبکہ آسان ٹیکس اسکیم کے تحت تاحال صرف دو سو کے لگ بھگ تاجروں نے گوشوارے فائل کیے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آسان ٹیکس اسکیم کے تحت تاجروں کی جانب سے جمع کرائے گئے گوشوارے مقررہ اہداف سے کم رہے، جس کے باعث ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز کو تاجروں کی رجسٹریشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹے تاجروں کو رجسٹریشن کے لیے 30 ستمبر کے بعد رجسٹریشن کرانے پر بھی ریلیف ملے گا، جبکہ آسان ٹیکس اسکیم کے تحت 5 ہزار تاجروں نے ایپ میں رجسٹریشن حاصل کرلی ہے۔

آسان ٹیکس اسکیم کا بنیادی مقصد چھوٹے کاروباروں اور دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔