تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 347 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 776 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 124 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔