امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

برطانوی خام تیل کی قیمت 92.57 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 86.85 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔

متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا، قیمت 99 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مزید حملوں کے امکانات کو کم قرار دینے کے بیان کے بعد سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی ہوئی، خام تیل کی قیمتیں گزشتہ دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔