عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، چاندی کی قیمت میں اضافہ

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، چاندی کی قیمت میں اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر کمی کیساتھ 4 ہزار 49 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 915 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 45 روپے اضافے سے 5 ہزار 768 روپے ہوگئی۔