تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رہا، جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے کی سطح پر برقرار رہا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 668 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی اور فی اونس سونا 4 ہزار 66 ڈالر کی سطح پر برقرار رہا۔