حکومت کا سکوک بانڈز کے اجرا کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہ

حکومت کا سکوک بانڈز کے اجرا کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہ

 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سکوک بانڈز کے اجرا کو آسان، شفاف اور تیز بنانے کیلئے نئی ایسٹ رجسٹری کمپنی قائم ہو گی، کمپنی سکوک کے اجرا کیلئے درکار سرکاری اور نجی اثاثوں کی رجسٹری، تصدیق اور نگرانی کرے گی۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے دنیا نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ جو اثاثے سکوک کیلئے استعمال ہوں گے، ان کا ریکارڈ رکھا جائے گا، سکوک روایتی بانڈز کے برعکس سود کی بجائے حقیقی اثاثے کی ملکیت پر ہے۔

جمیل احمد نے مزید کہا کہ تمام اثاثوں کی شناخت اور ملکیت ثابت کرنا ضروری ہے۔

موٹرویز، عمارتیں، پاور پلانٹس اور زمین کا مکمل ریکارڈ ایک مرکزی رجسٹری میں محفوظ کیا جائے گا، اثاثے کی ملکیت، اس کی قیمت اور اس پر کسی قسم کے قرض یا دعوے کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور لاء ڈویژن قانونی و شرعی فریم ورک تیار کریں گی، کمپنی کے قیام کیلئے فریم ورک آئی ایم ایف کو بھی بھیجا جائے گا جس پر حتمی بات چیت ہو گی۔