فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کی بڑی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کی بڑی کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 109 ڈالر کمی کیساتھ 3940 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 345 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 16 ہزار 536 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 112 روپے ہوگئی۔