تجارت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر معاشی سہولت کاری سے پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔
پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل اور کاروباری وفد اسلام آباد میں بزنس فورم میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں، اس اہم دورے کے دوران پرتگال وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب سے مذاکرات اور دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام پاک پرتگال بزنس فورم 23 نومبر2026 کواسلام آباد میں منعقد ہوگا، بزنس فورم کا مقصد پاکستان اور پرتگال کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے فورم کے انعقاد اور انتظامات کیلئے دونوں ممالک کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیدیا ہے۔
پاک پرتگال بزنس فورم دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے، کاروباری روابط، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔