سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 78 ڈالر اضافے کیساتھ 3616 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 687 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے ہوگئی۔