تجارت
خلاصہ
- نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور فی اونس نرخ ایک سال کی کم ترین سطح 3 ہزار 830 ڈالر 74 سینٹ پر آگیا، جس کے بعد سونا 2015 کے بعد اپنی بدترین سالانہ کارکردگی دکھانے کی جانب گامزن ہے۔
امریکی ڈالر کی مضبوطی، امریکی ٹریژری بانڈز کے منافع میں اضافے اور شرح سود مزید بڑھنے کے خدشات نے سونے کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا دیا، رواں سال جنوری میں 5 ہزار 594 ڈالر 82 سینٹ کی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت میں اب تک 31.5 فیصد کمی ہوچکی ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے دسمبر میں شرح سود بڑھانے کے امکانات نے ڈالر کو مزید مضبوط کیا ہے، ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی مہنگائی کے خدشات نے بھی مالیاتی پالیسی سخت ہونے کے امکانات بڑھا دیے ہیں۔
مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری میں کمی اور زیورات کے بجائے سونے کے سکوں اور بسکٹوں کی طلب میں گراوٹ بھی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہی ہے۔