ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے گر کر 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پر آگئی، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 715 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 115 روپے گر کر 5 ہزار 228 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہوکر 3864 ڈالر پر آ گیا ہے۔