فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کمی ریکارڈ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کمی ریکارڈ

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 115 ڈالر کمی کیساتھ 3514 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 860 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے پر آگیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 224 روپے کمی کیساتھ 4463 روپے ہوگئی۔