امریکا میں مہنگائی بڑھنے کے باعث آئندہ ماہ شرح سود میں اضافے کے امکانات

امریکا میں مہنگائی بڑھنے کے باعث آئندہ ماہ شرح سود میں اضافے کے امکانات

امریکی محکمہ تجارت کے مطابق جولائی تا ستمبر مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو نظرثانی کے بعد 3.4 فیصد سے بڑھ کر 4.3 فیصد ہوگئی جو گزشتہ تین سال کی بلند ترین سطح ہے۔دوسری جانب مہنگائی کے دباؤ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اکتوبر میں پرائس انڈیکس ماہانہ بنیاد پر 0.3 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 3.8 فیصد بڑھا جبکہ خوراک اور توانائی کو نکال کر بنیادی مہنگائی سالانہ بنیاد پر 3.3 فیصد تک پہنچ گئی، جو نومبر 2023 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

مہنگائی میں اضافے کے باعث مالیاتی منڈیوں کو توقع ہے کہ فیڈرل ریزرو 8 اور 9 دسمبر کے اجلاس میں شرح سود موجودہ 3.75 سے 4 فیصد کی حد سے مزید 0.25 فیصد بڑھا سکتا ہے جبکہ جنوری 2027 میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔