پاکستان کا نئی پالیسی کے تحت ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان کا نئی پالیسی کے تحت ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین کو کراچی میں ایل پی جی پلانٹ اور جدید سٹوریج سہولیات قائم کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ نئی ایل پی جی پالیسی بھی چینی حکام کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی فریق اپنے سرمایہ کاروں سے مشاورت اور رابطوں کے بعد پاکستان کو اس منصوبے میں ممکنہ سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کرے گا۔

پاکستان میں ایل پی جی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ اسٹریٹجک اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کیلئے ایل پی جی کی فراہمی میں صرف ایک ملک پر انحصار کرنا مناسب نہیں، اس لئے متبادل ذرائع اور مؤثر اسٹوریج نظام کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے چین کو پٹرولیم مصنوعات کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی جا چکی ہے، جس کا مقصد توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے اور سپلائی چین کو مزید مستحکم بنانا ہے۔