حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی قیمت 313 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 27 نومبر تک کے لیے ہوگا۔