تجارت
خلاصہ
- اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے جنوری تا ستمبر 2026 پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی مد میں عوام سے ایک ہزار 126 ارب 34 کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دستیاب اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران پٹرولیم لیوی کی وصولیوں کا حجم 1100 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر عائد اس لیوی کے ذریعے عوام سے ٹیکس (لیوی) جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب اسی عرصے میں پٹرولیم مصنوعات پر نافذ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے تحت بھی تقریباً 47 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوری سے ستمبر 2026 کے دوران حکومت نے پٹرولیم لیوی کے ساتھ ساتھ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی اربوں روپے جمع کر لئے ہیں، جو عوام پر بھاری بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔