پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی

Published On 14 Jul 2013 08:26 PM 

گیانا (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

میچ ویسٹ انڈیز کے شہر گیانا میں کھیلا جا رہا ہے۔میچ بارش کی وجہ سے تھوڑی دیر کے لیے رکنے سے پہلے پاکستان کا چار وکٹوں کے نقصان پر سکور 23 رنز تھا۔ ناصر جمشید اور احمد شہزاد نے اننگ کا آغاز کیا۔ بلے باز عمر اکمل ٹیم میں وکٹ کیپر کے طور پر کھیل رہے ہیں۔ شاہد آفریدی، عمراکمل اور احمد شہزاد چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے تھے۔ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز میں پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ پاکستان کی ٹیم: ناصر جمشید، احمد شہزاد، محمد حفیظ، مصباح الحق، اسد شفیق، عمر اکمل، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، اسد علی، سعید اجمل اور محمد عرفان شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم: گیل، چارلس، براؤ، سائمنز، سیموئیل، ڈی جے براؤ، پولارڈ، سیمی، روچ، نارائن اور ہولڈر شامل ہیں۔