یوم عاشور پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہسپتال ہائی الرٹ

Published On 06 July,2025 11:46 am

لاہور: (دنیا نیوز) یوم عاشور پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہسپتال ہائی الرٹ رہیں گے۔

محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو یوم عاشورہ پر طبی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ لاہور میں میو ہسپتال، جنرل ہسپتال، جناح ہسپتال، سروسز ہسپتال، گنگارام ہسپتال سمیت دیگر ہسپتال بھی ہائی الرٹ ہیں، تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ڈاکٹرز و دیگر عملے کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے، ایمرجنسی میں تمام اقسام کا بلڈ، جان بچانے والی ادویات کا سٹاک بھی موجود ہونا چاہیے۔

خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتال میں لیب اور ریڈیالوجی مشینوں کو بھی مکمل فعال رکھنے، ہسپتال کی انتظامیہ کو ایمرجنسی میں موجود رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیر صحت نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں آنے والے زائرین اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔