اسلام آباد: (دنیا نیوز) عرفان صدیقی نے صدر مملکت کو ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی تبدیلی کی کوئی تجویز کسی سطح پر زیر غور نہیں، ،صدر زرداری ریاست کے آئینی سربراہ کے طور پر بہترین کردار ادا کر رہے ہیں، نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر بانی سے ملاقات کی بات سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔
عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ ہے، حکومت کا ساتھ دینے کا مطلب ہر چیز سے اتفاق کرنا نہیں ہوتا، چودھری نثار کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، عام انتخابات اپنی آئینی مدت کی تکمیل پر ہوں گے۔