شانگلہ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں اور سیاست بھی ہوگی۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے شانگلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹولہ اسرائیل اور بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وہ ٹولہ کہہ رہا ہے محرم کے بعد احتجاج کریں گے، عوام اس ٹولے کے ایجنڈے کو مسترد کریں گے۔
امیر مقام کا مزید کہنا تھاکہ ہماری دلیر افواج نے بھارتی فرعونیت کو شکست دی، پاکستان نے پوری دنیا میں ثابت کیا بھارت اور مودی کا بیانیہ جھوٹا ہے۔