نوازشریف کے اڈیالہ جیل جانے بارے سوشہ چھوڑا گیا: بیرسٹر عقیل ملک

Published On 04 July,2025 08:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ نوازشریف کے اڈیالہ جیل جانے بارے سوشہ چھوڑا گیا۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’بات نکلےگی‘‘میں گفتگو بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد کا پروگرام نہیں، وزیراعظم سےگورنرخیبرپختونخوا کی ملاقات معمول کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سےملاقات بھی معمول کی ملاقات تھی، بانی پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سےجیل میں نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی190ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ ڈالنےکی وجہ سےجیل میں ہیں۔

وزیرِ مملکت قانون و انصاف کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی لیول پرنوازشریف کےاڈیالہ جانےکی بات نہیں ہوئی، میاں نوازشریف کےاڈیالہ جیل جانےسےمتعلق شوشا چھوڑا گیا ہے۔