خیبر پختونخوا میں نکموں کی حکومت ہے: اختیار علی

Published On 04 July,2025 02:39 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں نکموں کی حکومت ہے۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبے کے نظم و نسق میں ناکام ہو چکے، سانحہ سوات پر کے پی حکومت کا ردعمل افسوسناک ہے۔

اختیار ولی کا مزید کہنا تھا کہ دریا میں پھنسے لوگ امداد کے منتظر رہے، حکمرانوں کو لوگوں کی آواز کیوں سنائی نہ دی؟