وزیراعلیٰ پنجاب کا امن بھائی چارے کا پیغام عام کر رہے ہیں: صہیب احمد برتھ

Published On 02 July,2025 05:09 pm

جہلم:(دنیا نیوز) صوبائی وزیر برائے مواصلات و قانون ملک صہیب احمد برتھ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا امن بھائی چارے کا پیغام عام کر رہے ہیں۔

پنجاب کے شہر جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک صہیب احمد برتھ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت شرپسند عناصر سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے، انتظامات کرنے کا مقصد ہے کہ اکٹھے ہوکرعوام کو پیغام دیں۔

انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، امن امان برقرار رکھنے کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا امن بھائی چارے کا پیغام عام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پر سبیلیں لگا رہے ہیں، محرم کے دوران تمام ادارے ہر وقت تیار رہیں گے۔