اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئندہ چھ سالوں میں گردشی قرض سےچھٹکارا حاصل کرلیں گے۔
دنیا نیوزکے پروگرام ’’ ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گردشی قرض کواتارنے کے لیے ہم نے بینکوں سےاچھی ڈیل کی ہے، ہم چھ سالوں میں بینکوں کا سود اوراصل رقم کی ادائیگی کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ چھ سالوں میں گردشی قرض سےچھٹکارا حاصل کرلیں گے، وزیراعظم کا کہنا ہےکہ صارفین کومیٹرریڈرکی بےایمانی سےبچانا ہے،پورے ملک میں ایک ہی ٹیرف نافذ ہوگا۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ہم نےایک سال میں127ارب روپے بچائے ہیں، ہم نے اووربلنگ کی مد میں لیے گئے پیسے بھی واپس کیے، ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ پرانی سولرپالیسی برقراررہےگی۔
اویس لغاری نے مزید کہا کہ دو بارتحریک انصاف کومذاکرات کی دعوت دی، جب کہ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اورچودھری نثارکی ملاقات کا ٹی وی سے ہی پتہ چلا ہے۔