نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

Published On 05 June,2025 05:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 93 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوگا۔

کراچی کے شہریوں کے اچھی خبر ہے کہ کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، کراچی کے شہریوں کو ریلیف رواں ماہ کے بلوں پر ملے گا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔