اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاور ڈویژن کی طرف کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی گئی۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے پاور ڈویژن کی طرف سے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کے بعد سماجی رابطے کی ویط سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پاور سیکٹر کسی بھی نجی اور سرکاری کمپنی کی نااہلی کی حوصلہ افزائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاور نااہلی کو چھپانے کیلیے فراخدلی سے ٹیرف کے ڈھانچے میں اضافہ کا پاور سیکٹر متحمل نہیں ہو سکتا، ہماری نظر ثانی کی درخواست ذمہ دارانہ ہے۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ہماری نظر ثانی کی درخواست بجلی تقسیم کارنظام میں پائیدار اور صحت مندانہ ماحول فروغ کیلیے ہے وفاقی وزیر پاور ڈویژن کو امید ہے کہ نظر ثانی کا عمل شفاف اور منصفانہ ہوگا۔