کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے صارفین کے لئے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے صارفین کو ریلیف دینے کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی اپریل کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگی۔
نیپرا اتھارٹی کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 19 جون کو ہوگی، درخواست منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
صارفین کو بجلی کے نرخوں میں ممکنہ کمی کی صورت میں آئندہ مہینے کے بلوں میں واضح فرق دیکھنے کو مل سکتا ہے۔