وزیراعظم سے عرفان صدیقی کی ملاقات، تعلیمی اداروں بارے گفتگو

Published On 02 July,2025 01:51 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات ہوئی، تعلیمی اداروں سے متعلق گفتگو کی گئی۔

محمد شہباز شریف نے کہاعلمی و ادب کے سر چشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں، معاشرے کو انتہا پسندی جیسے مرض سے پاک ہونا چاہئے، انتہا پسندی سے پاک معاشرے سے ہی ہمارا حقیقی مثبت امیج دنیا کے سامنے ابھرے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اداروں کے نظم و نسق اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے جلد کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے بھی ملاقات کی، اعجاز الحق نے شہباز شریف کو بجٹ کی منظوری پر مبارکباد دی، ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی۔