اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنا حالیہ دورہ امریکہ پر شرکاء کو اعتماد میں لیں گے جب کہ ایران اسرائیل امریکہ تنازع پر تفصیلی مشاورت ہو گی۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایران کی حمایت اور دیگر اہم امور پر بڑے فیصلوں کا امکان ہے اور ملکی داخلی و سرحدی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
علاوہ ازیں اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب و دیگر بھی شریک ہوں گے، اجلاس کل 12 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا۔