خواجہ آصف کی سوات حادثے میں جاں بحق افراد کے گھر آمد، متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت

Published On 30 June,2025 01:49 am

ڈسکہ: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کی سوات حادثے میں جاں بحق افراد کے گھر آمد،متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

خواجہ آصف نے کہا دکھ کی گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں، حکمرانوں کو اپنی ذمہ داری لینی چاہئے، ریسکیو کی بروقت کارروائی ہوتی تو سب کو بچایا جا سکتا تھا، کے پی حکمرانوں پر واقعہ سے کوئی قیامت ٹوٹی ہے یا نہیں وہ ہی جانتے ہیں۔

وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے بھی ڈسکہ گئے اور جاں بحق چار بہنوں کے لواحقین سے ملاقات میں اظہار تعزیت کیا۔