راولپنڈی:(دنیا نیوز) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی راولپنڈی سے بذریعہ ٹرین لاہور کے لیے روانہ ہوئے، انہون نے ٹکٹ خرید کر لاہور جانے والی ٹرین پر سوار ہوئے۔
حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر جدید ٹک شاپس کے کام کا بھی معائنہ کیا اور کام کو جلد ختم کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب تک خود ٹرین میں سفر نہیں کروں گا، مسافروں کی مشکلات نہیں سمجھ سکتا۔
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ راولپنڈی سے لاہور سفر کے دوران مسافروں کے تاثرات سنوں گا، محکمہ ریلوے کو کرپشن سے پاک اور کارکردگی کا مثالی ادارہ بنائیں گے، مسافروں کو معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، ٹرینوں میں مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔