جوجماعتیں الیکشن میں حصہ لیں انہیں مخصوص نشستیں ملتی ہیں: اعظم نذیر تارڑ

Published On 27 June,2025 07:58 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ جوجماعتیں الیکشن میں حصہ لیں ان کو مخصوص نشستیں ملتی ہیں۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ آج ہائی کورٹ کا فیصلہ ریویو ہوا ہے، ججزکی اکثریت نے فیصلہ جاری کیا ہے، اسی فارمولے پر صوبائی اسمبلیوں کی سیٹیں بھی طے ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مقدمات کا فیصلہ آئین کی بنیاد پرہوتا ہے جوجماعتیں الیکشن میں حصہ لیں ان کومخصوص نشستیں ملتی ہیں۔

وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ قانونی اورآئینی پوزیشن یہی ہے، آزاد امیدوارمخصوص نشستوں کےحق دارنہیں ہو سکتے۔