ایران کی مستقل مزاجی اور حوصلہ قابل دید، جنگ بندی خوش آئند ہے: خواجہ آصف

Published On 24 June,2025 05:16 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ، ایران کی مستقبل مزاجی اور حوصلہ قابل دید ہے، ایران نے جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا، ایران اسرائیل جنگ بندی خوش آئند ہے۔

وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا، ایرانی قیادت اور عوام کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ماضی قریب میں اللہ نے مسلمانوں کو 2 کامیابیاں عطا فرمائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت اور ایران کو اسرائیل سے فتح نصیب ہوئی، پہلی پاکستان کو بھارت پر فتح نصیب ہوئی، دوسری ایران کو فتح سے روشناس کرایا، جنگ بندی اس بات کا ثبوت ہے اسرائیل کے دعوے بنیاد تھے۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ دو جڑواں فتوحات عالم اسلام کی کامیابی کا ثبوت ہیں، بس اب دعا ہے اللہ غزہ کے مسلمانوں پر رحم کرے، فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے لیے دعاگو ہیں۔