نیویارک: (دنیا نیوز) ایران کا کہنا ہے کہ ہم نے غیر قانونی جارحیت کا سامنا کیا۔
ایرانی مندوب نے ایران کے جوہری پروگرام پر ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل نے ایران پر بلااشتعال حملے کئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کا ایران پر جارحیت کی مذمت نہ کرنا مایوس کن ہے، ایران کے سول نیو کلیئر پروگرام پر حملہ یو این قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہے، سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل کی شرکت غیر ضروری ہے۔
ایرانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ ایران آئی اے ای اے سے مکمل تعاون کر رہا ہے، آئی اے ای اے کو ایران کی سلامتی کا حامی ہونا چاہئے۔