لندن: (دنیا نیوز) ایران اسرائیل جنگ بندی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں۔
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ہوئی، امریکی خام تیل 5.73 فیصد سستا ہوگیا، 64.50 ڈالر فی بیرل پر آگیا، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی، 66.18 ڈالر فی بیرل فروخت ہونے لگا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور ایران کی جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا تھا۔